والڈ سٹی اتھارٹی کا اکبری محل آرکائیوز میں سیمینار کا انعقاد
لاہور(اے پی پی)حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے میٹ دی ایکسپرٹ سیریز کے تحت ایک فکر انگیز سیمینار بعنوان ہڑپہ تہذیب: لاہور کی ابتدا کامیابی سے منعقد کیا۔
یہ سیمینار اکبری محل کتب خانہ و آرکائیوز میں منعقد ہوا۔سیمینار شام 4:30 بجے سے 6:00 بجے تک جاری رہا، جس میں معروف ماہرِ تعمیرات، مرخ اور ماہرِ تعلیم پروفیسر پرویز ونڈل نے بطور ماہر شرکت کی۔