سوشل سکیورٹی کے 44مراکز صحت منی ہسپتال بنانیکی منظوری

سوشل سکیورٹی کے 44مراکز صحت منی ہسپتال بنانیکی منظوری

مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سوشل سکیورٹی مراکز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی کے 44 بنیادی مراکز صحت مرحلہ وار منی ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سوشل سکیورٹی مراکز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہیومن ریسورس اور انتظامی امور کے جائزے کیلئے وائس کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔سوشل سکیورٹی اداروں میں افرادی قوت اور انتظامی معاملات کا تفصیلی آڈٹ کیا جائے گا،ضرورت کے مطابق سٹاف کی تعیناتی کی جائے گی ۔رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے جدید سوشل سکیورٹی ہسپتال کے نئے لے آؤٹ پلان بھی منظور کرلیا گیا۔شیخوپورہ میں 100 بیڈز پر مشتمل سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی کے طبی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں