ہیلتھ یونیورسٹی:سات نئے سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کی منظوری

ہیلتھ یونیورسٹی:سات نئے سرٹیفکیٹ  کورسز شروع کرنے کی منظوری

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے صحت کے شعبے میں تحقیق، کلینیکل مہارتوں، لیبارٹری معیار اور سائنسی ابلاغ کو فروغ دینے کے لیے سات نئے سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ کے 225ویں اجلاس میں دی گئی۔کورسز میں سرٹیفکیٹ اِن کوالٹی مینجمنٹ فار کلینیکل لیبارٹریز اینڈ بلڈ بینکنگ شامل ہے ۔جس کا مقصد تشخیصی لیبارٹریوں اور خون کی منتقلی سے متعلق خدمات میں معیار کو بہتر بنانا اور یکسانیت پیدا کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں