میوہسپتال:ایمرجنسی میں ویل چیئرز کی کمی ،مریض پریشان

میوہسپتال:ایمرجنسی میں ویل چیئرز کی کمی ،مریض پریشان

ایمرجنسی میں مریضوں کازیادہ بوجھ، بہتر سہولیات کیلئے اقدامات جاری :ایم ایس

لاہور ( بلال چودھری )لاہور کے سرکاری میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں نے شکایت کی ہے کہ ایمرجنسی میں ویل چیئرز کی کمی کے باعث بیمار افراد کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے جبکہ ضعیف اور کمزور مریضوں کو ایک فلور سے دوسرے فلور تک لے جانا بھی لواحقین کیلئے بڑا امتحان بن گیا ہے ۔ بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور ابتدائی چیک اپ کیلئے بھی مریضوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں لفٹ سسٹم بھی ناقص صورتحال کا شکار ہے ۔ ایک لفٹ بند ہونے جبکہ دوسری پر شدید رش کے باعث مریضوں کو بار بار تیسرے فلور سے گراؤنڈ فلور منتقل ہونا پڑتا ہے ۔ ایکس رے ، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹوں کیلئے الگ الگ لائنوں میں کھڑا ہونا بھی مریضوں کیلئے اذیت بن چکا ہے ۔دوسری جانب میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے ، تاہم مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں