ایوان اقبال کمپلیکس میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی تقریب
لاہور(خبر نگار،کامرس رپورٹر سے) معرکہ حق کے بعد پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے ،آج کا دن ہمارے لئے فخر کا ہے ،معرکہ حق سے اقوام عالم میں ہمارا قد بلند تر ہو گیا،جنگ فوج نہیں قوم لڑتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی جبکہ مہمان اعزاز وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسد رحمان گیلانی اور میزبان ایڈمنسٹریٹر انجم وحیدتھے ۔تقریب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ،سینئر صحافی سلمان غنی،ڈاکٹر محمد سلیم رائو اور ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بھی خطاب کیا۔