متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،193املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔
ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،193 املاک سربمہر کر دی گئیں، ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرجان محمد روڈ پر 30املاک، گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن 24 املاک سربمہر کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی، گجرپورہ اور سمن آباد میں 89 املاک سیل کر دیں۔