3چور پکڑے گئے، مال مسروقہ برآمد

3چور پکڑے گئے، مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر ) انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی پولیس نے چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گلشن راوی انوسٹی گیشن پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ اور اس کے 2ساتھیوں کو گرفتار کر کے شہریوں کے چوری کیے گئے موبائل فونز، نقدی اور چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزم مختلف علاقوں میں رکشہ چلاتا اورساتھی ملزمان ساتھ بیٹھی سواریوں کے موبائل فونز اور نقدی جیبوں سے نکال لیتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں