مزنگ:تیزرفتار کار کا ڈرائیوروارڈن کو ٹکر مارکر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر )مزنگ میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے ٹریفک وارڈن گرگیا۔مزنگ کے علاقے میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے کار کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار سوار نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی تلے کچلنے کے لیے اسے ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن گر گیا جبکہ ڈرائیو فرار ہو گیا ۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو کچلنے کے واقعہ پر نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ مزنگ میں اقدام قتل،کارسرکار میں مداخلت، غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا کر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار کو ٹریس کرلیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق گاڑی کراچی نمبر کی ہے جو ایک نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔اس کے ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔