سزائے موت کے مجرم کی اپیل مسترد،پھانسی کی سز براقرار
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں سابقہ دشمنی پر دو بھائیوں کو قتل کرنے کے کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم علی شان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی دو مرتبہ پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔ ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ہارون الرشید نے مؤقف اختیار کیا کہ مجرم نے سابق دشمنی کی بنا پر دو بھائیوں لیاقت اور خالد کو ان کے گھر کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔