مشکوک ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )مجاہد سکواڈ نے مشکوک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ کیخلاف لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ،گزشتہ روز ناکہ شیرا کوٹ پر دوران چیکنگ مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو ملزم کے قبضہ سے 01رائفل، 01پستول، 05میگزینز، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں جس پر گرفتار ملزم شاہد کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔