ماں بیٹی سمیت 4افراداغوا

ماں بیٹی سمیت 4افراداغوا

قصور(نمائندہ دنیا)مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔

 تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ ویر سنگھ کے رہائشی محمد امین کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بازار سے شاپنگ کر کے واپس گھر پہنچے تو ان کی 26 سالہ بیٹی مبین بی بی غائب تھی،شبہ ہے کہ بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ حاجی پارک کی رہائشی 24سالہ (س) بی بی زوجہ سہیل اپنی 4 سالہ بیٹی شمائلہ کے ہمراہ کسی سے گھر سے نکلی،دونوں واپس گھر نہ لوٹیں۔ تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ باغی محلہ کا رہائشی 35سالہ یاسر علی گھریلو سامان خریدنے مصطفی آباد بازار گیا اورلوٹ کر واپس نہ آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں