ہاتھ ٹرین کی کھڑکی سے باہر نکالنے پر پول سے ٹکراکر فریکچر

ہاتھ ٹرین کی کھڑکی سے باہر  نکالنے پر پول سے ٹکراکر فریکچر

قصور(نمائندہ دنیا)کوٹ رادھا کشن پھاٹک کے قریبٹرین کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکالنے والے نوجوان مسافر کا ہاتھ فریکچرہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 سالہ کامران کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ کوٹ رادھا کشن پھاٹک کے قریب اس نے چلتی ٹرین کی کھڑکی سے اپنا ہاتھ باہر نکالا۔ اسی دوران لائن کے بالکل قریب موجود آہنی پول اس کے ہاتھ سے ٹکرانے سے کامران کی کلائی کا جوڑ بری طرح فریکچر ہو گیا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورمزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں