کاہنہ:موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق
حادثہ کچا جیل روڈ پر ہوا،موقع پر ہی دم توڑ جانے والے نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ میں کچا جیل روڈ 20 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان بجلی کے پول سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعات کے مطابق 20 سالہ نوجوان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کچا جیل روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل فٹ پاتھ پر لگے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس سے 20 سالہ نوجوان لڑ کا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ متوفی کی ابھی تک شناخت نہ ہو سکی۔