بچیکی:شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی
بچیکی (نمائندہ دنیا)بچیکی کے تھانہ بڑاگھر کے نواحی گاؤں خانپور سہواں میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
۔45 سالہ ملزم ادریس عرف کالی مبینہ طور پر محنت کش منظورکے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پراس کی بیوی (ر)سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بڑاگھر پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند منظور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم ادریس عرف کالی کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔