گمشدہ بچی والدین کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر )مصری شاہ پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب 6 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا کے والد کے حوالے کر دیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 6 سالہ تمنا کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی مصری شاہ پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔
بچی کے والد رئیس علی کی درخواست پر تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ نمبر 834/26 درج کیا گیا۔ پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں گمشدہ بچی تمنا کو چند ہی گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔