بے قابوویلر سٹورکے شیشے سے ٹکرا کر جاں بحق
علی حمزہ چٹی کوٹھی روڈ پر موٹرسائیکل پر کرتب دکھارہا تھا، موقع پر دم توڑ گیا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چٹی کوٹھی روڈ پر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کے دوران نوجوان موٹرسائیکل بے قابو ہونے پر سپر سٹور میں گھس گیا اور جسم میں شیشے لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ 25سالہ علی حمزہ موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے کرتب دکھا رہا تھا کہ موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر روڈ پر واقع سپر سٹور کے شیشے توڑ کر اندر جاگھسا اور شیشے لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی ۔