باغبانپورہ :مین ہول میں بچی گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

باغبانپورہ :مین ہول میں بچی  گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر+سٹاف رپوٹر سے) باغبانپورہ کے علاقے میں بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سب انجینئر واسا شیراز حسن کی مدعیت میں تھانہ باغبانپور ہ میں درج مقدمہ کے مطابق یو سی 134 علی پارک بازار میں ترقیاتی کام جاری ہے ۔محمد راشد، اشرف اینڈ برادرز نامی کمپنی ٹھیکے پر کام کر رہی ہے ، ۔کمپنی کے ٹھیکیدار سلیمان کی غفلت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ مین ہولز اور کھدائی کے مقامات طویل عرصے تک غیر محفوظ رہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں بھی رکی رہیں۔ دوسری جانب وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کر دیا ہے کہ عوامی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور غفلت کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں