لوٹ مار کرنے والے اوڈ گینگ کے 2کارندے گرفتار

لوٹ مار کرنے والے اوڈ گینگ  کے 2کارندے گرفتار

لاہور(اے پی پی)این سی سی آئی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے مالی فراڈ، جعلی انعامی سکیموں اور پارسل ڈلیوری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث مبینہ اوڈ گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان علی رضا اور اسلم شہریوں سے رابطہ کرکے تحائف جیتنے کا جھانسہ دیتے تھے ۔ملزمان خود کو کسٹم افسران اور پارسل ڈلیوری اہلکار ظاہر کرکے متاثرین کو مختلف ٹیکسوں، کلیئرنس فیس اور دیگر جعلی چارجز کے نام پر رقوم منتقل کرنے پر آمادہ کرتے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں