لاہور چیمبر میں ورلڈ ایم ایس ایم ایز ڈے کی تقریب
لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے اشتراک سے عالمی یومِ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ورلڈ ایم ایس ایم ای ڈے ) کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق 27 جون کو دنیا بھر میں یہ دن مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے پائیدار ترقی، معاشی تبدیلی اور روزگار کی فراہمی میں کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے ۔ سیمینار کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کی۔