مغوی بحفاظت بازیاب 36 لاکھ سے زائد رقم برآمد

مغوی بحفاظت بازیاب  36 لاکھ سے زائد رقم برآمد

لاہور (این این آئی)لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کے چنگل سے ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ واردات کے دوران چھینی گئی لاکھوں روپے نقد رقم اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والے مغوی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سبزہ زار پولیس نے اعوان ٹاؤن کے علاقے میں فوری ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران مغوی طحٰہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اغوا کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جن کی شناخت حفیف اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران اغواء کے وقت چھینی گئی رقم میں سے 36لاکھ 34ہزار روپے نقد اور موبائل فون برآمد کر لیے ۔ بعد ازاں مغوی، گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سبزہ زار منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں