ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

 ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

ہائیکورٹ اور تمام علاقائی بینچز میں 6 جولائی سے 5 ستمبر تک چھٹیاں ہوں گی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں مخصوص نوعیت کے ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی، عام نوعیت کے کیسز کیلئے درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ چھٹیوں میں ججز پیر سے جمعرات صبح 9بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کیسز سنیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں