اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر، ترقی کا راستہ تعلیم:ملک احمد

 اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر، ترقی کا راستہ تعلیم:ملک احمد

شہداء ہمارا فخر ، انکی بدولت پاک فوج نے ملکی بقا کی جنگ لڑی:تعلیمی کانفرنس سے خطاب

قصور(نمائندہ دنیا) قوم کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم، اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں، جن کو پرائیویٹ سکولز کے ساتھ ملکر تعلیمی دھارے میں شامل کرناہے ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سکولوں کی فیسوں کا معیار یکساں کرنے کیلئے وزیر تعلیم سے بات کر ونگا، شہداء ہمارا فخر ہیں جن کی بدولت پاکستان کی بقا کی جنگ پاک فوج نے ہر فورم پر لڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر ملک محمد احمد نے کہا کہ دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی وہ صرف تعلیم، تعلیم اور تعلیم کی وجہ سے کی۔ پاکستان کو اگر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اڑھائی کروڑ بچوں کا سکول سے باہر ہونا بہت بڑی ناکامی ہے ۔ بچے گھر کا نظام چلانے کیلئے بھٹوں، فیکٹریوں اور ورکشاپس میں مزدوری پر مجبور ہیں، اس سلسلے سے انہیں نکالنا ہوگا۔ یہ کام ریاست، پرائیویٹ سکولز اور مدارس مل کر ہی کر سکتے ہیں۔کانفرنس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ، حاجی محمد نعیم صفدر انصاری، غلام مصطفی خان، طفیل سرور بلوچ، تنویر شاہد، غلام مرتضیٰ بیگ، محمد یٰسین، حاجی نثار احمد، راجہ اشرف کنگن پور، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ماہرین تعلیم، سکول مالکان، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...