سپر سٹور کے گودام پر چھاپہ، 4ہزار کلو ایکسپائر اشیا برآمد
فوڈ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، تعفن زدہ ماحول پایا گیا:راجہ منصور احمد
لاہور (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے معروف سپر سٹور سے 4ہزار 730کلو مختلف ایکسپائر اشیا برآمد کر لیں ،1500کلو دال چنا، 620کلو بیسن، 500کلو دلیہ، 500کلو میدہ ،800کلو بیش قیمت ٹافیاں، 500لٹر آئل،200کلو خشک میوہ جات، 110کلو آٹا تلف کر دیا گیا ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے جیا بگا روڈ پر واقع معروف سٹور کے وئیر ہاؤس ( پیکنگ گودام ) پر چھاپہ مارا ۔گودام سے ایکسپائر مال کی بڑی کھیپ برآمد کر کے تلف کی گئی، معروف سٹور کا پیکنگ گودام اصلاح تک بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ قوانین کے خلاف گودام میں ایکسپائر اور فریش سٹاک اکٹھا رکھا پایا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی گئی، فوڈ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، تعفن زدہ ماحول پایا گیا، سٹور میں اشیا پر ٹپکتا گندا پانی، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments