میوہسپتال :کروڑوں کے سٹنٹس ، بیلونز میں بے ضابطگیاں

میوہسپتال :کروڑوں کے سٹنٹس ، بیلونز میں بے ضابطگیاں

دل کے مریضوں کو سٹنٹس ڈالنے کی بجائے انہیں چوری کیا گیا:آڈٹ رپورٹ کرپٹ عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائیگی:ایم ایس عبدالمدبر ریحان

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور کی کیتھ لیب میں کروڑوں روپے مالیت کے کارڈیک سٹنٹس اور بیلونز میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ نے معاملے کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے ۔آڈٹ کے مطابق 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد مالیت کے طبی آلات کا ریکارڈ مشکوک پایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 232 سٹنٹس اور 1059 کارڈیک بیلونز کا ریکارڈ مریضوں کے علاج سے مطابقت نہیں رکھتا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے مریضوں کو سٹنٹس ڈالنے کی بجائے انہیں چوری کیا گیا۔ بعض پرانے مریضوں کے رجسٹریشن نمبرز اور سٹکرز استعمال کرکے ریکارڈ ایڈجسٹ کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی۔ میو ہسپتال انتظامیہ نے معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شعبہ امراضِ قلب کے سربراہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ انفرادی ذمہ داری کے تعین کے لیے الگ انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا پانچ سالہ خصوصی آڈٹ کروانے کی سفارش کر دی ہے ۔آڈٹ نے ذمہ داروں کے تعین اور قومی خزانے کو ہونے والے ممکنہ نقصان کی وصولی کی بھی سفارش کی ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف کرپٹ عناصر کے خلاف مکمل قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...