جنرل ہسپتال ،ایک ماہ کے دوران 8 نومولود بچوں کی زندگیاں بچائی گئیں
لاہور (آن لائن) جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال کے ماہر ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ایک ماہ کے دوران انتہائی تشویشناک حالت میں لائے گئے 8 نومولود بچوں کو کامیاب علاج فراہم کرتے ہوئے ان کی جانیں بچا لیں۔
جدید طبی سہولیات، بروقت تشخیص، وینٹی لیٹر سپورٹ اور طبی عملے کی شبانہ روز محنت کے باعث یہ شیر خوار بچے مکمل صحت یاب ہو کر اپنے والدین کے ہمراہ گھروں کو واپس چلے گئے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ نومولود بچوں کو پھیپھڑوں اور دماغ میں آکسیجن کی شدید کمی کے باعث انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments