شہر کی 100 یونین کونسلز میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح

شہر کی 100 یونین کونسلز میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح

علاقے کے عوام کی خوشی ، غم میں پارٹی قیادت شریک ہو گی:صدر عادل خلیق

لاہور(سیاسی نمائندہ) مرکزی مسلم لیگ لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ پارٹی نے شہر کی 100 یونین کونسلز میں \"مسلم لیگ ہاؤس\" قائم کر کے گراس روٹ لیول پر خدمت کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے ۔مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر کی قیادت میں شہر بھر میں مسلم لیگ ہاؤسز کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے ۔پارٹی ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ہاؤسز کا مقصد صرف انتخابی دفتر نہیں بلکہ عوامی خدمت کا مرکز بنانا ہے ۔ یونین کونسل کے صدر اور نائب صدر روزانہ کی بنیاد پر عوام سے ملیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔علاقے کے عوام کی خوشی اور غم میں پارٹی قیادت شریک ہو گی۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق کا کہنا تھا کہ \"مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی سیاست کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے ۔ ہم روایتی سیاست کے بجائے خدمت، عزت اور عوامی رابطے کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ حمید الحسن گجر نے کہا کہ \"یہ 100 مسلم لیگ ہاؤسز لاہور کی ہر گلی، ہر محلے میں پارٹی کا چہرہ بنیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...