خاتون کے اغوا کی کوشش، تشدد پر 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

خاتون کے اغوا کی کوشش، تشدد  پر 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) دوسری شادی کے تنازع پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش اور شوہر پر تشدد کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھنگ شاہ کی رہائشی عشاء بی بی نے درخواست دی کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعداس کی دوسری شادی محمد وقاص سے ہوئی، جس پر اس کے رشتہ دار، جن میں اعجاز عرف ججی سمیت دیگر افراد شامل ہیں کودو لاکھ نہ دینے پر اعجاز عرف ججی سمیت چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان نے اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...