قصور:ڈکیتی چوری کی وارداتیں
قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ صدر قصور کے علاقہ دیپالپور روڈ سے مسلح ڈاکوؤں نے گلبرک کالونی قصور کے رہائشی محمدفیضان علی ولد رضوان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ محلہ جماعت پورہ نزد مدرسہ گلی نمبر 3 سے نامعلوم چور محمد عدیل شہزاد ولد شفیق احمد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments