یوم آزادی تک سانگلہ کی بیوٹیفکیشن مکمل کر دی جائیگی:اے سی اسامہ امانت

یوم آزادی تک سانگلہ کی بیوٹیفکیشن مکمل  کر دی جائیگی:اے سی اسامہ امانت

سانگلا ہل (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے دن تک سانگلا ہل میں جاری بیوٹیفکیشن پروگرام کو مکمل کر دیا جائیگا، اور شہریوں کو ایک خوبصورت شہر تحفے میں دیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہ پنجاب کے پچاس سے زائد شہروں میں بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت کام کیا جا رہا ہے اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا شہروں کو خوبصورت بنانے کا خواب بہت جلد پورا ہونے جا رہا ہے ، اسامہ امانت نے کہا کہ سانگلا ہل کے عوام کچھ روز اور صبر کا پیمانہ تھامے رکھیں، انتظامیہ پوری تگ و دو اور محنت سے اپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہے ۔عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...