ستلج میں پانی کی سطح بلند، ناکافی حفاظتی اقدامات پرعوام میں تشویش کی لہر
تلونڈی(نامہ نگار)بھارتی آبی جارحیت کاآغاز، دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلندہونے سے سرحدی علاقوں میں تشویش پھیل گئی۔
ناکافی حفاظتی اقدامات پر علاقہ مکینوں نے تحفظات کااظہارکردیا۔ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے کوٹھی فتح محمد، چھبر بند، قلعی شاہوہر ہرچوکی اور ملحقہ علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مقامی کاشتکار اور رہائشی شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments