غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا حکم

غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا حکم

کرایہ داری ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کرایہ داری ریکارڈ کی جامع جانچ اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔یہ ہدایات انہوں نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی انسدادِ جرشافعائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جاری پولیس کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی ماڈل ٹاؤن، سرکل افسران اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے اور متاثرہ شہریوں کو فوری قانونی تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سنیچر گینگز، ڈکیتوں اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے ، جبکہ چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہوں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے پر زور دیا۔فیصل کامران نے عدالتی مفروران اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو اس حوالے سے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...