سی ٹی او ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا نئے اوقات کار پراتفاق
ہیوی ٹریفک کوصرف رات 11 سے صبح 7 بجے تک اجازت ہوگی ،عبدالرحیم شیرازی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ماچھیکے رانا خالد سعید نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر لاہور ٹریفک پولیس اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان آئل ٹینکرز کی آمدورفت کے نئے اوقاتِ کار پر اتفاق کیا گیا۔سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر دن کے اوقات میں ہر قسم کے آئل ٹینکرز کا داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ ان شاہراہوں پر رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک آمدورفت کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شہر لاہور میں آئل ٹینکرز کو صبح 7 بجے سے 9 بجے ، دوپہر 12:30 بجے سے 2:30 بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک شہر میں داخلے اور نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اتوار کے روز ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔سی ٹی او نے واضح کیا کہ ہیوی ٹریفک صرف رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک شہر میں نقل و حرکت کر سکے گی اور اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ شیخوپورہ سے مشرقی لاہور آنے والے آئل ٹینکرز رنگ روڈ اور کینال روڈ استعمال کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments