آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے پولیس فورس روانہ
لاہور(کرائم رپورٹر)آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے پولیس فورس روانہ ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پنجاب آپریشنز سے فورس بھیجنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
چاروں صوبو ں ،گلگت بلتستان سے 16 ہزار کی نفری آزاد کشمیر روانہ کردی گئی، پنجاب پولیس سے 14 ہزار،سندھ پولیس سے 2 ہزار کی نفری آزاد کشمیر روانہ، خیبر پختونخوا سے 500 ،بلوچستان سے 200 ،گلگت بلتستان سے 100 اہلکار روانہ ہوگئے ۔ اس کے علاوہ لاہورسے 1550،ننکانہ سے 100،شیخوپورہ سے 140 جوان آزاد کشمیر روانہ کردیے گئے ۔ قصور سے 110،گوجرانوالہ سے 250جوان آزاد کشمیر بھجوائے گئے ۔ منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد سے 100 اہلکار آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments