ہائیکورٹ :موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گی، جسٹس شاہد کریم بطور سنگل بینچ سول نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرینگے ،جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر بطور سنگل بینچ فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments