سفاری زو میں جانوروں کیلئے پورٹ ایبل ایکسرے کی سہولت فعال
لاہور(اے پی پی)صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے زیر انتظام سفاری زو رائیونڈ روڈ میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف ہسپتال میں جنگلی جانوروں، پرندوں اور خزندوں کے لیے پورٹ ایبل ایکسرے کی سہولت فعال کر دی گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق محکمہ کے زیر انتظام سفاری زو کے اس جدید ترین وائلڈ لائف ہسپتال میں حال ہی میں ایک ہرن اور ایک اژدھے کے تفصیلی طبی معائنہ کے لیے یہ اہم تشخیصی سہولت موقع پر ہی فراہم کی گئی جو یقیناً جانوروں کی بہبود کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments