ریونیو کیلئے محکمہ ایکسائز کو اضافی ذمہ داریاں نہ مل سکیں

ریونیو کیلئے محکمہ ایکسائز کو اضافی ذمہ داریاں نہ مل سکیں

ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس ، بل بورڈز فیس وصولی کامنصوبہ چھ ماہ بعدبھی کاغذوں تک محدود

لاہور(خبر نگار)ریونیو کولیکشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا حکومتی اعلان تاحال عملی جامہ نہ پہن سکا۔ حکومت نے محکمہ ایکسائز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس اور پی ایچ اے کے بل بورڈز فیس وصولی کی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے پیشرفت نہ ہونے سے منصوبہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود کاغذوں تک محدود ہے ۔ منصوبے کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس وصولی اورکمرشل بل بورڈز اور اشتہاری ڈھانچوں کی فیس کی وصولی کو محکمہ ایکسائز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس سے ریونیو کولیکشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے انتظامی اور قانونی امور کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی جس سے متعلقہ محکموں کے درمیان اختیارات منتقلی کا عمل بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن اور اختیارات منتقل کیے جائینگے ، ٹیکس اور فیس وصولی جدید، شفاف اور مؤثر نظام کے تحت شروع کر دی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...