نئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان تارڑ نے چارج سنبھال لیا

نئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب  عرفان تارڑ نے چارج سنبھال لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر )نئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے چارج سنبھال لیا ۔ وہ دفترپہنچے تو ایڈمن ڈائریکٹر ارشد فاروقی ودیگر افسروں نے استقبال کیا ۔۔۔

اور پھول پیش کیے ۔اس موقع پرعرفان صادق تارڑ نے لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا محکمے میں اصلاحات سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا جنہوں نے ہائیکورٹ کے سائلین اور وکلا کیلئے تاریخی اقدامات کیساتھ ساتھ عدلیہ میں انقلابی اصلاحات کیں۔عرفان تارڑ نے کہا تمام پراسیکیوٹرز مکمل تیاری کیساتھ عدالتوں میں پیشی یقینی بنائیں،ناقص پراسیکیوشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...