5 منشیات فروش پکڑے گئے لاکھوں کی چرس اور آئس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)شیراکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔
اورلاکھوں مالیت کی چار سے زائد چرس اور آدھا کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزموں کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے گرفتار کیا گیا جو لاہور میں چرس اور آئس فروخت کرتے تھے ۔ ملزموں کی شناخت اکرام، شفقت، علی، عمر اور عامر کے ناموں سے ہوئی ۔ مقدمات درج کرکے تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ انکے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے اورانہیں بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments