کاہنہ :9مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو میں نئی قائم ہونے والی کاہنہ ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، ایس ای ساؤتھ سرکل محمد حسین، ایکسین کاہنہ فیاض تالپور اور ایس ڈی او ہلوکی آصف خان کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔۔۔
ہلوکی سب ڈویژن کے گاؤں پنجوں میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی ، کے دوران 9مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ، چیکنگ کے دوران 9 صارفین ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ،لیسکو ٹیموں نے موقع پر میٹرز اور کیبلز اتار کر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے ،بجلی چوروں کو تقریباً 30 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈیٹیکشن بلز چارج کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments