فیکٹری ورکرمشین میں ہاتھ آنے پر شدید زخمی، احتجاجی مظاہرہ

فیکٹری ورکرمشین میں ہاتھ آنے پر شدید زخمی، احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور روڈ کی آبادی منصورآباد کے قریب دھاگہ ساز فیکٹری میں دوان ڈیوٹی حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے مشین میں ہاتھ آنے سے ورکرشدید زخمی ہوگیا۔

فیکٹری کاسکیورٹی گارڈ زاہد رسول کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر قریبی ہسپتال پہنچا کر ورثاکے حوالے کرکے رفو چکر ہوگیا جس پر مزدور کے ورثا نے فیکٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فیکٹری مالکان کیخلاف نعرے بازی کی اور تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں فیکٹری مالک میاں عثمان اور ایڈمن منیجر عبدالرزاق کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ۔ فیکٹری مالکان اور افسر زاہد رسول کو بروقت طبی امداد دلانے کی بجائے طفل تسلیاں دیتے رہے ۔ اس موقع پر منیجر عبدالرزاق نے صحافیوں کو موقف کی بجائے مبینہ دھمکیاں دینا شرو ع کردیں اور کہا یہ تو روز کا کام ہے جب متعلقہ ادارے خاموش ہیں تو آ پ کو ن ہوتے ہیں ہمیں پوچھنے والے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...