سکول بیگ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش، ملزم گرفتار

 سکول بیگ کے ذریعے منشیات  سپلائی کرنے کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے سکول بیگ کے ذریعے لاکھوں مالیت کی منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے نجی سوسائٹی سے ملزم مجیب الرحمن کو گرفتار کر کے اس سے ملنے والے سکول بیگ سے 4کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی ملزم لاہور نجی سوسائٹی میں منشیات سپلائی کرنے آیا تھا،ملزم نے پولیس سے بچنے کیلئے منشیات سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...