عمرے کیلئے جانیوالے 2افرادآف لوڈ ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

عمرے کیلئے جانیوالے 2افرادآف لوڈ   ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں عمرے کے لیے جانے والے دو افراد کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر آف لوڈ کیے جانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے کل رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسد علی باجوہ نے عدنان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچے ، تاہم انہیں بغیر کوئی وجہ بتائے آف لوڈ کردیا گیا۔وفاقی وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل احمد پاشا نے عدالت کو بتایا کہ دونوں افراد بغیر فیملی کے عمرے پر جارہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...