پیرا فورس کی تاجروں سے بدسلوکی،رشوت طلبی پر احتجاج
بزرگ تاجرکوتھپڑ مارنے پرشٹرڈاؤن ہڑتال ،وزیراعلیٰ سے نوٹس کامطالبہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرا فورس کی طرف سے تاجروں کیساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی، رشوت طلبی اور بزرگ تاجرکو تھپڑ مارنے کیخلاف خادم حسین روڈ کے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیرا فورس کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف سینہ کوبی اور نعرے بازی کی۔ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ملک اسلم بلوچ بھی مظاہرے میں پہنچ گئے اور تاجروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلم بلوچ نے میڈیاسے گفتگومیں کہا پیرا فورس مصیبت فورس بن گئی ہے صبح کی شفٹ کے اہلکار علیحدہ اور شام کی شفٹ والے علیحدہ پیسے مانگتے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیرا فورس اہلکار تمام بازاروں ،ریڑھی ،پھڑی ،خوانچہ فروشوں سمیت ہوٹلوں ،ریسٹورینٹس سے 85لاکھ کے قریب منتھلی اکٹھی کرتے ہیں جوظلم ہے ۔خادم حسین روڈ پر سبزی فورس 70سالہ بزرگ تاجر کو پیرا فورس اہلکاروں نے ہراساں کیا اور سامان اٹھانے کی دھمکیاں دیں تاجر نے منت سماعت کی تو رشوت مانگی گئی، پیسے نہ دینے پر اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا تاجر برادری کو انصاف نہ ملاتو پورے ضلع میں ہڑتال کی کال دینگے ۔اس موقع پر بزرگ تاجر نے بتایا سرے بازار تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،خبر گھر پہنچی تو میری بیٹیاں سخت پریشان ہوئیں ،وزیراعلیٰ مریم نواز ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ پیرافورس کے کی چیرا دستیوں سے چھٹکارا دلایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments