12 ربیع الاول رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام :اشفاق عطاری
حضور اکرم ؐکی ذاتِ مبارکہ امن، بھائی چارے ، رواداری اور عدل کا بہترین نمونہ ہے
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت اشفاق احمد عطاری نے جشنِ عیدِ میلاد النبی ؐکے پرمسرت موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن انسانیت کیلئے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام لے کر آیا ہے ۔ اس بابرکت مہینے کی آمد ہمیں اسوہ حسنہ اور سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کا درس دیتی ہے ۔ حضور اکرم ؐکی ذاتِ مبارکہ پوری کائنات کیلئے امن، بھائی چارے ، رواداری اور عدل کا بہترین نمونہ ہے ۔اشفاق احمد عطاری نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس مقدس دن کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی نبی کریم ؐ کے اخلاقِ حسنہ کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میلاد النبی ؐکے جلوسوں اور محافل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments