عبدالحمید چشتی کا عرس 11 ربیع الاول کو شروع ہوگا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) روحانی پیشوا حاجی عبدالحمید چشتی ،صابری قادری کا 11 واں سالانہ عرس مبارک 11 ربیع الاول کو بھدرومینارہ چوک(سویا والے کارخانہ) میں شروع ہوگا۔۔۔
جس میں بعداز نماز عشاء مزار کو غسل دیا جائیگا اور 12ربیع الاول کو بعداز نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد ہوگا جس میں ملک کے نامور قوال عارفانہ کلام پیش کرینگے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی سی کے صدر محمدعظیم نوشاہی اور ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدعارف کمبوہ ہونگے جبکہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریب کے انتظامات حاجی میاں عبدالرشید ، میاں تنویر حسین، حاجی غضنفر ایوب ، میاں وسیم حمید، میاں عبدالمجید ودیگر کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments