اسرائیل مسلسل مسلم دنیا پر ظلم و ستم ڈھا رہا :جماعت اہلحدیث
اسرائیل اور بھارت اس دور کے خونی درندے ہیں :عبدالغفار ودیگر کاخطاب
لاہور (سیاسی نمائندہ) اسرائیل کی شام پر جارحیت کا عالم اسلام کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، اسرائیل اور بھارت اس دور کے خونی درندے ہیں ،فلسطین کشمیر اب شام میں ظلم ناقابل برداشت ہے ۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی اور سیکرٹری جنرل پروفیسر عبد المجید نے جماعت اہلحدیث پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمٰن ناصر قاری محمد فیاض پروفیسر ابوبکر صدیق مولانا سلمان شاکر حافظ عبد اللہ حافظ عبد الظاہر شیخ شہزاد اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور شام پر حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسلمانوں کا خون بہانے والے ظالم کو انجام تک پہنچانے کے لیے امتِ مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلم دنیا پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور اس کی یہ درندگی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments