چونیاں:وفاقی محتسب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

چونیاں:وفاقی محتسب کی کھلی  کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

تلونڈی(نامہ نگار) چونیاں میں وفاقی محتسب کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے ۔ ۔۔۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب سلیم محسن نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری ازالے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر جنرل سلیم محسن نے کہا کہ وفاقی محتسب عوامی شکایات کے فوری ازالے کا ایک مؤثر ادارہ ہے ، سائلین پہلے اپنی شکایت متعلقہ محکمے میں جمع کروائیں، اگر وہاں شنوائی نہ ہو تو وفاقی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری اداروں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر شکایات کے ازالے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...