عزیر الازہری کی سعد وسیم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

 عزیر الازہری کی سعد وسیم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

مستند دینی رہنمائی اعتدال، فکری پختگی کا مؤثر ذریعہ بن سکتی:ممبر اسلامی نظریاتی کونسل

قصور(نمائندہ دنیا) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و رئیس شاخ جامعۃ الازہر پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری کی ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری فنانس و ریونیو میاں سعد وسیم شیخ کی اسلام الدین کی رہائش گاہ پرہونے والی ملاقات میں مختلف اہم دینی، فکری اور عصرِ حاضر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں اہم دینی، فکری اور عصری موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈاکٹر عزیر محمود الازہری نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے سوالات کا جواب حکمت، تحقیق اور دلیل کے ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستند دینی رہنمائی معاشرے میں اعتدال، فکری پختگی اور مثبت سوچ کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...