رواں سال نشہ سے سینکڑوں ہلاکتیں،سالانہ رپورٹ جاری

رواں سال نشہ سے سینکڑوں ہلاکتیں،سالانہ رپورٹ جاری

معاشی حالات ابتر،نشہ کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا:ذوالفقار حسین

لاہور (خبر نگار )کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم ذوالفقار حسین نے لاہور میں نشہ کرنیوالے افراد کی بڑی تعداد اب بھی سڑکوں فٹ پاتھوں اور باغوں میں نشہ کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے زیر اہتمام نشہ کی زیادہ مقدار سے ہونیوالی ہلاکتوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ذوالفقار حسین نے بتایا جنوری میں 42 فروری میں 18 مارچ میں 25 اپریل میں 24 مئی جون میں 23 جولائی میں 28 اور اگست میں 27 بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہوئے۔آئس نشہ نوجوانوں کا پسندیدہ نشہ اور مارکیٹ میں کم قیمت پر دستیاب ہے ،ملکی معاشی حالات میں بہتر نہ ہونے سے 2028 میں نشہ کرنیوالے افراد کی بڑی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...