وقف املاک ایمپلائز یونین کاسندھ حکومت کیخلاف احتجاج

 وقف املاک ایمپلائز یونین کاسندھ حکومت کیخلاف احتجاج

بورڈ کی صوبائی تقسیم قبول نہیں :ملازمین ،عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نیشنل ایمپلائز یونین اور ملازمین نے سندھ حکومت کی جانب سے متروکہ وقف املاک کے انتظامی اختیارات سے متعلق اقدامات پر احتجاج اور اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبائی تقسیم کی مخالفت اور عدالت سے رجوع کا اعلان کردیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وقف املاک بورڈ وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام قانونی و انتظامی ادارہ ہے ، جو ملک بھر میں متروکہ جائیدادوں، مندروں اور گردواروں کے تحفظ سمیت مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کی اور دنیا بھر، خصوصاً بھارت سے آنے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کے انتظامات کرتا ہے ۔ یاتریوں کے انتظامات صوبائی کی بجائے وفاقی سطح پر زیادہ مؤثر انداز میں ممکن ہیں۔ نہرو پیکٹ کے تحت  وقف املاک کے انتظام کی ذمہ داری بھی وفاقی سطح پر وقف املاک بورڈ انجام دے رہا ہے ۔ملازمین نے سندھ حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو وقف املاک کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کو قابلِ تشویش قرار دیتے کہا صوبائی سطح پر وقف املاک کے اختیارات میں مداخلت قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...